بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو حملوں کی دھمکی دیدی،سرحدپار دہشت گرد چھپے ہیں جو بھارت کیلئے خطرناک ہیں ان کے خاتمے کیلئے ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہیں،بھارتی جنرل کے ایچ سنگھ

بدھ 22 جولائی 2015 09:02

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں جو کنٹرول لائن پر مشکلات پیدا کررہے ہیں،بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے بھارت ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہے،سرحد پار کچھ عناصر لائن آف کنٹرول پر مشکلات پیدا کررہے ہیں جو مستقبل میں بھارت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ،بھارت کے تحفظ کیلئے ان دہشت گردوں کا خاتمہ ناگزیر ہے ان دہشت گردوں کو کسی صورت بھارت میں گھسنے نہیں دیں گے،سرحد پار چھپے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے بھارت ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہے،دوسری جانب بھارتی فوج کے سینئر افسر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عید کے روز پاکستانی فوج کی جانب سے عید کے موقع پر پونجھ کے سیکٹر میں دیہاتوں پر شیلنگ کی گئی تھی جس میں 5 شہری زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر دراندازی کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے روکنے کیلئے بھارت جوابی کارروائی کرت اہے،انھوں نے کہا کہ ایک بھارتی لڑکی پاکستانی علاقے میں بھی ہلاک ہوئی ہے جس کا افسوس ہے ، جبکہ بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز کی جانب سے عید کے موقع پر ہندوستانی رینجرز حکام کی میٹھائی کو ٹھکرانہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اندرونی طور پر کشیدگی موجود ہے۔