پیپلزپارٹی کا دبئی میں اعلیٰ سطحی اجلاس،سندھ میں ٰ بیوروکریسی میں ردوبدل،کابینہ میں وزراء کے قلمدانوں اور پارٹی کے ڈھانچہ تبدیل کرنے کے اہم فیصلے

بدھ 22 جولائی 2015 08:58

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جولائی۔2015ء)دبئی میں پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سندھ میں بیوروکریسی میں ردوبدل،کابینہ میں وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کے علاوہ پارٹی کے ڈھانچے کوتبدیل کرنے کے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹواورشریک چیئرمین آصف علی زدراری نے کی ۔ اجلاس میں رحمان ملک ،شیری رحمان،فریال تالپور کے علاوہ دیگراہم شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے بھرمیں اعلیٰ بیوروکریسی میں ردوبدل ، کابینہ میں وزراء کے قلمدانوں تبدیلی کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندرونی انفراسٹرکچرکوتبدیل کرنے کے اہم فیصلے کیے گئے ۔امکان ہے کہ آئندہ چنددنوں میں سندھ کابینہ اوربیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پراکھاڑپچھاڑ کر دی جائیگی ،اجلاس میں رینجرزآپریشن کی کارروائی کابھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بلاول بھٹونے سیلاب کی صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے سندھ حکومت کوہدایت کی کہ سندھ حکومت ممکنہ سیلاب سے قبل تمام صورتحال پرنظررکھیں اورسیلاب سے نمٹنے کیلئے مکمل انتظامات کریے،متعلقہ ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال پر نظر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :