کراچی،نائن زیرو پر چھاپے کے دوران زیر حراست رہنما قمرمنصور کو راہ داری ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا

منگل 21 جولائی 2015 08:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء)رینجرز کی جانب سے متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیے گئے ایم کیوایم کے رہنما قمرمنصور کو جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت نے راہ داری ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا۔رینجرز کے لاء افسر نے عدالت سے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے عید کی تعطیلات تک قمر منصور کو راہداری ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

رینجرز کے لا افسر کے مطابق قمر منصور کے خلاف درج مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہوا ہے۔ایم کیو ایم رہنما کو قمر منصور کو عید کی تعطیلات کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائیگا، ذرائع کے مطابق قمر منصور کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر کے 90 روز کا ریمانڈ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کے بعد رینجرز کی جانب سے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم)کے مرکزنائن زیروپر 16اور17کی درمیانی شب کوچھاپے کے دوران ایم کیو ایم رہنما قمر منصور اوررابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ سمیت کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا ،رینجرزکی جانب سے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی کے گھر پر بھی چھاپہ ماراگیاتاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔

گرفتار کیے گئے ایم کیو ایم رہنماء کیف الوریٰ کو 16گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے کارکنان عظیم فاروقی اور سفیان یوسف کوبھی جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :