ایران جوہری تنازع حل ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، پرویز رشید،توانائی بحران کے خاتمے کے لئے گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی سرکاری میڈیا سے گفتگو

منگل 21 جولائی 2015 08:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری تنازع کا معاملہ حل ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان تمام ترعالمی دباوٴ کے باوجود اس منصوبے سے دستبردارنہیں ہوا۔

ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے نے پاکستان کو اس منصوبے کی تکمیل کے لئے بہترین موقع فراہم کیا ہے، جس کا بھرپورفائدہ اٹھایا جائے گا اور گیس پائپ لائن منصوبے کو تیزرفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے ملک میں صنعتی ترقی اوربے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی