سانحہ صفورا بھلایا نہیں جا سکتا، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار،دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، کور کمانڈر کراچی

منگل 21 جولائی 2015 08:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بھی عید پر جوانوں اور شہداء کے اہل خانہ ساتھ ملاقات کرکے مصروف دن گزارا، عید کے دوسرے روز کور کمانڈر کراچی کی اہم ترین سرگرمیاں رہیں، لفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل جیل کراچی اور بعد ازاں سانحہ صفورا کے شہید خاندانوں سے تعزیت کیلئے الا اظہر گارڈن کا دورہ کیا۔

کور کمانڈڑ کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا بھلایا نہیں جا سکتا، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، کور کمانڈر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی سینٹرل جیل بھی گئے۔بعد ازاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے الاظہر گارڈن کا بھی دورہ کیا اور سانحہ صفورا کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، یہ سانحہ بھلایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، سانحہ صفورا میں دہشت گردی کے تمام بڑے کرداروں کو پکڑ لیا ہے، دہشت گردی کیخلاف حاصل کردہ کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے۔ دہشت گردوں کے ذریعے ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اس سے قبل کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار نے سینٹرل جیل کا بھی دورہ کیا۔ سیکورٹی پر تعینات فوجی، رینجرز، پولیس، ایف سی کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں، کور کمانڈر نے اہلکاروں کے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :