ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی‘ مختلف شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے،عید الفطر کے موقع پر ملک کی سیاسی جماعتوں کے سربراہ مختلف شہروں اور علاقوں میں نماز عید اداکی

منگل 21 جولائی 2015 08:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء) ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ مختلف شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے کو آئے۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ملک بھر میں نمازعید کے سیکڑوں اجتماعات ہوئے جن میں ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور کا مرکزی اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سمیت ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ داتا دربار میں نماز عیدالفطر کا بڑا جتماع ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں نماز عیدالفطر ادا کی۔ادھر عید الفطر کے موقع پر ملک کی سیاسی جماعتوں کے سربراہ مختلف شہروں اور علاقوں میں نماز عید اداکی۔

(جاری ہے)

وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف نے سعودیہ عرب ،وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لند ن ، صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید منائی۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح لاہور میں عیدالفطر کی نمازکی ادائیگی کے لیے ڈیڑھ سو سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور چھوٹی بڑی گراؤنڈز میں عید کے اجتماعات منعقد ہونگے۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ بادشاہی مسجد میں نماز عید اداکی جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف لندن میں عید منائی ، صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں عید کی نماز ادا کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سری لنکا میں جبکہ وہاب ریاض لاہور میں عید منائی۔

متعلقہ عنوان :