نریندر مودی سے ملاقات،وزیر اعظم کا آرمی چیف ،وزراء اور سیاسی قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

منگل 21 جولائی 2015 08:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جولائی۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ روس اور بھارتی ہم منصب سے ملاقات بارے آرمی چیف ،وزراء اور سیاسی قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاہے،آرمی چیف سے جلد ملاقات متوقع ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات کے بعد سیاسی قیادت کی جانب سے شدید تنقید کے بعد وزیر اعظم نے عسکری اور سیاسی قائدین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف ملاقاتوں میں دورہ روس ،عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں پیش رفت بارے آ گاہ کریں گے اور اس حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل سے جلد ملاقات متوقع ہے جبکہ سیاسی قائدین اور وزراء سے رواں ہفتے ملاقات کر کے دورہ روس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات پراعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ دورہ روس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات کے بعد سیاسی قائدین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،ان کا موقف تھا کہ وزیر اعظم نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر ،کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیاں اور ملک میں ”را“ کی مداخلت بارے جامع موقف نہیں اپنایا