ایان علی کی سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخی کیلئے درخواست تیار کرلی

ہفتہ 18 جولائی 2015 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء)کسٹم حکام نے خوبرو ماڈل ایان علی کی سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخی کیلئے درخواست تیار کرلی ۔اگلے ہفتے دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ پانچ لاکھ امریکی ڈالرز لے کر جانے والی آیان علی جن کو چودہ جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا کی ضمانت منسوخی کے لئے کسٹم حکام سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے درخواست تیار کرلی ہے جو عید کے بعد دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیاجارہا ہے کہ ماڈل منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور اس کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی لہذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔ واضح رہے کہ ماڈل آیان علی پر 27 جولائی کو فرد جرم بھی عائد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :