صدر مملکت اسلام آباد، وزیر اعظم لاہور، آرمی چیف راولپنڈی میں عید منائیں گے،سابق صدر آصف علی زرداری ‘ بلاول بھٹو دبئی میں عید منا رہے ہیں،چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی گجرات‘ علامہ طاہر القادری لاہور میں عید گزاریں گے

ہفتہ 18 جولائی 2015 07:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء) ملک کی نامور سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات کی عیدا فطر کی نماز کی ادائیگیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر لاہور میں عید منائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف کو سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں اور مدینہ منورہ میں موجود ہیں وہ سعودی عرب میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین فیصل مسجد میں عید کی نماز ادا کرینگے اور اس کے بعد ایوان صدر میں غیر ملکی سفیروں اور شہریوں سے عید ملیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری ‘ بلاول بھٹو دبئی میں عید منا رہے ہیں جبکہ الطاف حسین حسب معمول لندن میں عید منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سکھر میں عید منائیں گے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان راولپنڈی میں عید منائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لاہور ‘ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سعودی عرب‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک کوئٹہ ‘ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک پشاور میں عید منائینگے۔ اس کے علاوہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی گجرات‘ علامہ طاہر القادری لاہور‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد اور بنوں میں متاثرین کے ساتھ عید منائینگے۔