عید الفطر پر ملک میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،پاک افغان بارڈر سے بموں کی تیاری کے خام مال سے بھرے 19ٹرک پکڑ ے گئے

ہفتہ 18 جولائی 2015 07:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء) عید الفطر پر ملک میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، پاک افغان بارڈر سے بموں کی تیاری کے خام مال سے بھرے 19ٹرک پکڑ لئے گئے ، پاکستان میں بم دھماکے تیز کرنے کی کوشش کسٹم انٹیلی جنس نے ناکام بنا دی اگر مذموم کوشش کامیاب ہوجاتی تو دہشتگرد پاکستانی عوام کی عید خون آشام کردیتے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی لطف اللہ ورک کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کسٹم انٹیلی جنس کوئٹہ کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ آئی ای ڈی یا افغانستان کے علاقے میں بنانے والی فیکٹریوں کو جانے والے یوریا سے بھرے 19ٹرکوں کو سرحد پار نہ کرنے دیں اس کیلئے کسٹم ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے کوئٹہ سے یورپ افغانستان لے جانے والے 19ٹرکوں کو قبضے میں لے لیا بیشتر اسمگلر تو فرار ہوگئے مگر ان کے کئی ساتھی کسٹم انٹیلی جنس نے قانون نافذ کرنے والوں کی بھرپور مدد سے گرفتار کرلئے یہ یوریا پاکستانی بارڈر کے ساتھ ساتھ افغانستان کے اندر موجود بھارتی قونصل خانوں کی ملی بھگت سے بم بنائے جانے والے تھے جنہیں پاکستان میں بم دھماکوں کو یکسر تیز کرنا تھا مگر کسٹم انٹیلی جنس نے پاکستانی قوم کو دہشترگدی کی وارداتو ں کا نشانہ بننے سے بچا لیا ۔

متعلقہ عنوان :