شوال کا چاند نظر آگیا ،کمیٹی کو سب سے پہلے شہادتیں سکردو سے موصول ہوئیں،گزشتہ شام شوال کے چاند کی عمرساڑھے 37گھنٹے تھی ، بالائی کے علاقوں میں بارش اور ابر آلود موسم کے باعث چاند دیکھنے میں مشکل پیش آئی،محکمہ موسمیات

ہفتہ 18 جولائی 2015 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء)شوال کا چاند نظر آگیا ہے ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا ئے گی۔چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ِ ہلال کمیٹی کے اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس زونل ھیڈکوارٹرز میں ہوئے۔

(جاری ہے)

مرکزی کمیٹی کو ملک کے مختلف حصوں سے رویت چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

کمیٹی کو سب سے پہلے شہادتیں بلوچستان کے شہر سکردو کے علاقے ہلال آباد سے موصول ہوئیں اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونی والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شام شوال کے چاند کی عمرساڑھے 37گھنٹے تھی تاہم ملک کے بالائی کے علاقوں میں بارش اور ابر آلود موسم کے باعث چاند دیکھنے میں مشکل پیش آئی۔

متعلقہ عنوان :