ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،عید گاہوں مساجد ،کھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہونگے ،سیکورٹی کے سخت انتظامات،اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد ، راولپنڈی میں عید گاہ اصغر مال روڈ پرہو گا

ہفتہ 18 جولائی 2015 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء)ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت اور جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ۔عید گاہوں مساجد اورکھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہونگے ۔اس موقع پرجڑواں شہروں کی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نماز عید کیلئے مساجد،امام بارگاہوں،اورکھلے میدانوں میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے جن کی سیکورٹی کیلئے 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہو گا جبکہ راولپنڈی میں عید گاہ اصغر مال روڈ پرنماز عید کی ادائیگی کیلئے سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔ اس کے علاوہ عید گاہوں مساجد اور امام بارگاہوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ چیکنگ کے بعد نماز کی ادائیگی کیلئے اندر جانے کی اجازت ہوگی۔ سیکورٹی کو مربوط بنانے کیلئے سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :