جنرل راحیل شریف عید الفطر ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ منانے وزیرستان پہنچ گئے، نماز عیدکے بعد اگلے مورچوں پر جوانوں سے عید ملیں گے

ہفتہ 18 جولائی 2015 07:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف عید الفطر ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ منانے وزیرستان پہنچ گئے۔ نماز عیدکے بعد مختلف ایجنسیوں میں آپریشن میں مصروف اگلے مورچوں پر جوانوں سے عید ملیں گے اور ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 29 رمضان المبارک 17 جولائی بروز جمعہ کو وزیرستان جائیں گے اور رات آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ گزاریں گے اور صبح نماز عید بھی جوانوں کے ساتھ وزیرستان میں ہی ادا کریں گے جس کے بعد جنرل راحیل شریف جوانوں سے عید ملنے گئے اور ملاقاتوں کے بعد اگلے مورچوں پر آپریشن مین مصروف جوانوں سے عید ملیں گے اور ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے ابلاع عامہ کے مطابق آرمی چیف کل مختلف گلیوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائیں گے اور اس سلسلے میں راحیل شریف شمالی و جنوبی وزیرستان‘ فاٹا اور خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کریں گے اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں گے۔