پاک فوج نے بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ میں احتجاج ریکارڈ کروادیا

ہفتہ 18 جولائی 2015 07:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جولائی۔2015ء)پاک فوج نے بھارت کی جانب سے کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ میں احتجاج ریکارڈ کروادیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ دو روز سے اشتعال انگیزی کررہی ہے جس کے نتیجے میں چارافراد شہید اور پانچ افراد زخمی ہوچکے ہیں آئی ایس پی آر نے مبصرین سے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی سیز فائر کی سرحدی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی پر بھاری ہتھیار استعمال کررہی ہے اور بھارت کی جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ سے شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بھارتی کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب قائم شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کررہے ہیں ۔