افغان طالبان نے عید الفطر پر جنگ بندی کی اپیل کردی ، اپیل طالبان کی سابق حکومت کے وزیر خزانہ اور ملا عمر کے قریبی رشتہ دار ملا معتصم آغا نے کی

جمعہ 17 جولائی 2015 05:19

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء) افغان ذرائع کے مطابق طالبان نے عید الفطر کے موقع پر جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ جنگ بندی کی اپیل طالبان کی سابق حکومت کے وزیر خزانہ اور ملا عمر کے قریبی رشتہ دار ملا معتصم آغا نے کی ہے۔

(جاری ہے)

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار طالبان نے جنگ بندی کی بات کی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا اگلا دور پندرہ روز میں متوقع ہے۔طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات اور مسائل کی تحریری فہرست دیں۔ طالبان کوئی باہر کے لوگ نہیں، افغان ہیں، بھائی ہیں۔ اشرف غنی نے کہا کہ ہر مسئلہ کا حل مذاکرات ہیں، طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :