مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کامطالبہ

جمعہ 17 جولائی 2015 06:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء)مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ،محض تفرقہ پیداکررہی ہے ،وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جس ضلع سے بھی شہادت موصول ہواس پریقین کرناچاہئے ،رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ،پیپلزپارٹی کے رہنمافرحت اللہ بابرکاکہناہے کہ رویت ہلال کمیٹی والے کراچی میں بیٹھ کردوربین سے چانددیکھتے ہیں ،چارسدہ ،پشاورمیں کوئی چانددیکھتاہے حلفاًکہتاہے کہ اس نے چانددیکھاہے تواس پریقین کرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کوسوچناچاہئے کہ جوحلفاًکہتاہے کہ اس پرکیسے یقین نہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیاجائے۔تحریک انصاف کے رہنماشہریارآفریدی نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی تفرقہ پیداکررہی ہے ،اس کوختم کرناچاہئے ،ملک میں ایک دن ایک طرف روزہ اوردوسری طرف عیدہے ،رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیاجائے اورجہاں سے شہادتیں موصول ہوں ان پریقین کرناچاہئے