ایان علی کو 4 ماہ بعد جیل سے رہائی مل گئی ، عید اپنے گھر لاہور میں منائیں گی،رہائی کے احکامات ملنے کے بعد ایان علی کو جیل کے عقبی دروازے سے باہر نکالا گیا، اپنے بھائی اور وکلاء کے ساتھ جیل سے باہر آئیں

جمعہ 17 جولائی 2015 05:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء) کرنسی اسمگلنگ کیس ماڈل ایان علی کو 4 ماہ بعد جیل سے رہائی مل گئی عید اپنے گھر لاہور میں منائیں گی۔

(جاری ہے)

معروف ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015ء کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورت راولپنڈی سے کرنسی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں کسٹم کورٹ میں پیش کیا جاتا رہا ایان علی کی ٹرائیل کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے 14 جولائی 2015ء ان کا ضمانت نامہ لینے سے جوڈیشل مجسٹریٹ نے انکار کیا اور وہ 16 جولائی کو عدالتی احکامات ملنے کے بعد رہا ہوئیں رہائی کے احکامات ملنے کے بعد ایان علی کو جیل کے عقبی دروازے سے باہر نکالا گیا وہ اپنے بھائی اور وکلاء کے ساتھ جیل سے باہر آئیں ایان علی نے 4 ماہ اور 2 دن جیل میں گزارے۔

متعلقہ عنوان :