بجلی صارفین کیلئے خوشخبری:نیپرا نے2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر لاگو ہوگا،نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 17 جولائی 2015 05:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جولائی۔2015ء)نیپرا نے بجلی صارفین کو 25 ارب روپے کا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 68 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ،بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹر ک کے علاوہ ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر لاگو ہوگا،نوٹیفکیشن جاری۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے دی گئی درخواست کی سماعت کی ۔

نیپرانے ملک بھر کے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے،بجلی کی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک کمپنی کے علاوہ ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر لاگو ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جو بجلی صارفین کو ستمبر کے مہینوں کے بلوں میں کمی کا اطلاق ہوگا جبکہ300 یونٹ اور زرعی صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کیلئے درخواست بھیجی تھی تاہم نیپرا نے بجلی صارفین کو 5 ارب روپے کے ریلیف سے محروم کرتے ہوئے صرف2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :