برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے 2 پاکستانیوں سمیت 3 تارکین وطن کرنٹ لگنے سے جھلس گئے

جمعرات 16 جولائی 2015 08:46

للی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء) فرنس میں چینل ٹنل کے ذریعے برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے 2 پاکستانیوں سمیت 3 تارکین وطن کرنٹ لگنے سے جھلس گئے ۔

(جاری ہے)

فرانس کے خبررساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں 2 کا تعلق پاکستان اور ایک کا تعلق افغانستان سے ہے پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے یہ افراد فرانس سے ٹنل کے داخلی راستے سے ایک ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

کرنٹ لگنے سے افغان تارکین وطن شدید جبکہ پاکستانی معمولی زخمی ہوئے ۔ واضح رہے کہ فرانس کے ساحلی شہر کاراس میں موجود ہزاروں تارکین وطن پیرس اور لندن کے درمیان کشیدگی کا ایک سبب ہیں یہ تارکین وطن برطانیہ پہنچنے کے لئے مختلف طریقے آزماتے ہیں جن میں سمندر میں تیر کر برطانیہ جانے کی کوشش بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :