اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی27ویں شب کو دعائیں قبول ہوگئیں ، ماڈل ایان علی کو ضمانت کے باوجود بھی رہائی نہ مل سکی، مزید ایک رات جیل میں گزاریں گی،ملنے والی خادمائیں اور پولیس اہلکاروں کی بخشیش اور عیدی کے لیے قطاریں لگ گئیں،ایان علی کی رہائی کا خصوصی پیغاملاہور سے اسلام آباد روانہ ہوچکاہے، امکان ہے کہ وہ وقت پر اسلام آباد پہنچ جائیں گے ؛وکیل ایان علی سردار لطیف خان کھوسہ

جمعرات 16 جولائی 2015 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء )اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی 27ویں شب کومانگی گئی دعائیں قبول ہوگئیں اور ماڈل ایان علی کو ضمانت کے باوجود بھی رہائی نہ مل سکی ،وہ مزید ایک رات جیل میں گزاریں گی۔ملنے والی خادمائیں اور پولیس اہلکاروں کی بخشیش اور عیدی کے لیے قطاریں لگ گئیں ،ماڈل ایان علی مصروف ترین دن گزاریں گی ،جبکہ ایان علی کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ نے خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ایان علی کی رہائی کاپروانہ خصوصی پیغام رساں لے کرلاہور سے اسلام آباد روانہ ہوچکاہے ان کے پاس لاہور ہائی کورٹ فیصلے کی مصدقہ نقول بھی موجود ہیں، امکان ہے کہ وہ وقت پر اسلام آباد پہنچ جائیں گے اوراگر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی اس دوران موجود ہوئے توپھرایان علی رہاہوجائیں گی بصورت دیگر معاملہ اگلے دن تک جاسکتاہے تاہم اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے بہرحال قانونی تقاضے پورے کرنے میں وقت تولگ ہی جاتاہے انھوں نے بدھ کوخبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو میں مزید کہاکہ وہ پر امیدہیں کہ ایان علی کی رہائی جلد ہوجائیگی جبکہ ایان علی کی رہائی سے اڈیالہ جیل کے ملازمین اورخادمائیں پریشانی اورسکتے کی سی کیفیت میں ہیں ایان علی کی وجہ سے ان کومالی طورپر کافی مددمل رہی تھی گھر میں بھی پیسے کی ریل پیل سی ہوگئی تھی جس کی عادت پڑچکی ہے جس پرجیل انتظامیہ پریشان ہے یہ اوربات ہے کہ خدا خدا کر کے لاہور ہائی کورٹ نے ایان علی کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے لیکن دوسرے دن بھی عدالت کا فیصلہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کو موصول ہوا نہ ہی ایان علی کے وکلاء کو مل سکا۔

(جاری ہے)

فیصلے نہ ملنے کے باعث اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو بھی روبکار نہ بھیجی جا سکی۔ ایان علی کے وکلاء صبح 10 بجے عدالت آئے اور عدالت کو بتایا کہ 12 بجے وہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ آئیں گے اور 5، 5 لاکھ کے حفاظتی مچلکے بھی جمع کرائیں گے لیکن ایان کے وکلاء کے دوبارہ پیش نہ ہونے پر کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب ساڑھے 12 بجے تک اٹھ کر چلے گئے اور اب ماڈل گرل ایک رات اور اڈیالہ جیل میں گزاریں گی۔

اس دوران خاتون پولیس اہلکاروں نے ایان علی کوتحائف دینے کاسلسلہ شروع کردیاہے اورملاقاتیں بھی ہورہی ہیں جس میں اہلکاروں میں خوشی اورغم کی ملی جلی کیفیت ہے پرخلوص اہلکاروں کوتوایان علی کی رہائی سے خوشی ہورہی ہے جبکہ صرف پیسے کے لیے ساتھ دینے والی خادمائیں پریشانی کاشکارہیں ۔ماڈل نے جیل میں خدمت کرنے والی خادماؤں کورہائی کے احکامات کی وجہ سے رخصت کردیاہے جبکہ میک آرٹسٹ کابھی حساب چکتاکردیاگیاہے ملبوسات تیارکرنے والے ادارے کواب عیدالفطر کے لیے خصوصی لباس تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے پشاورکے خصوصی چپل تیارکرنے والے دکان دارکی جانب سے انکارکے بعدلاہور کی معروف دکان سے نیاجوتابھی خرید لیاگیاہے ۔