جوڈیشل کمیشن کانتیجہ ملک کیلئے بہترہوگا،جوڈیشل کمیشن کافیصلہ قبول کریں گے ،عمران خان ،ریحان خان نے ڈگری کے معاملے پراپناموٴقف دیدیاہے ،ریحام نے کوئی غلط بیانی نہیں کی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 16 جولائی 2015 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کانتیجہ ملک کیلئے بہترہوگا،جوڈیشل کمیشن کافیصلہ قبول کریں گے ،ریحان خان نے ڈگری کے معاملے پراپناموٴقف دیدیاہے ،ریحام نے کوئی غلط بیانی نہیں کی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھرنے کی وجہ سے لوگوں میں شعوراجاگرہواہے ،چارحلقے کھولنے کامطالبہ کیاتھاحکومت پہلے جوڈیشل کمیشن بنادیتی تودھرنہ نہ دیتے ،دھاندلی کیلئے آوازاٹھائی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی عمل ٹھیک ہوجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین پاکستان آنے سے ڈرتے ہیں ،ایم کیوایم کاعسکری ونگ ہے ،الطاف حسین بے قصورہیں توخوفزدہ کیوں ہیں ،انہیں مہاجرکارڈاستعمال نہیں کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ شوکت خانم کے لئے فنڈزکسی کی کنپٹی پربندوق رکھ کرنہیں لیتے ۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان کی ڈگری ٹھیک ہے ،ڈپلومہ پرسوال اٹھایاگیاہے ،ڈپلومہ پراعتراض بھی تب بنتاہے جب وہ اس پرنوکری کریں ،معلوم نہیں ڈگری کاایشوکیوں بنایاگیاہے ؟ریحام خان سیاست میں نہیں آناچاہتی ہیں ،سیاست میں ہونااورسیاسی ہونادومختلف چیزیں ہیں ،کرپشن کے خلاف آوازاٹھاناریحام خان کاحق ہے

متعلقہ عنوان :