سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہونے کا خدشہ ،دونوں صوبوں کے بلدیاتی انتخابات کے مرحلہ وار انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو خطو ط ارسال

جمعرات 16 جولائی 2015 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مز ید تاخیر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،دونوں صوبوں نے بلدیاتی انتخابات کے مرحلہ وار انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خطو ط ارسال کئے ہیں ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت اگست کے مہینے میں دونوں صوبوں میں انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کرنا تھا مرحلہ وار بنیادوں پر انتخابات کے انعقاد کی صورت میں مذید تاخیر ہوسکتی ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے انتخابات میں ہونے والی شدیدبد نظمی کے بعد صوبہ سندھ اور پنجاب نے الیکشن کمیشن کو مرحلہ وار اور ڈویژن کی سطح پر انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے تاکہ انتخابات کا انعقاد پرآمن طور پر ہوسکے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے کہ صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار اور ڈویژن کی سطح پر کرائے جا سکیں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈ سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات دئیے تھے جس کے تحت بلوچستان کینٹ بورڈ اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تاہم خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور بدنظمی کے بعد دیگر سندھ اور پنجاب نے مرحلہ وار انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے جبکہ صوبہ سندھ نے ڈویژن کی سطح پر بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز بھی پیش کی ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول جاری کرنے کا وقت قریب آنے کے بعد صوبوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو مرحلہ کرانے کی تجویز کا مقصد انتخابات میں مذید تاخیر کرنا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق عمل کیا جا سکے ۔