جعلی ڈگری، برطانوی اخبار کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے، ریحام خان،کبھی براڈ کاسٹ صحافت میں ڈگری کا دعویٰ نہیں کیا ، براڈ کاسٹ میڈیا کا ڈپلومہ 2006ء میں کیا تھا جس کا کوڈ 0506BC34 ہے ، بیچلر جناح کالج آف وویمن سے کیا تھا میری تعلیمی قابلیت کی بجائے اس وقت برطانیہ میں ہائر پروفائل کیس زیادہ اہمیت کا حامل ہے،بیان

جمعرات 16 جولائی 2015 08:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے برطانوی ڈگری کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی اخبار کا دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ جھوٹ کا پلندہ ہے ،کبھی براڈ کاسٹ صحافت میں ڈگری کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ براڈ کاسٹ میڈیا کا ڈپلومہ 2006ء میں کیا تھا جس کا کوڈ 0506BC34 ہے اور بیچلر جناح کالج آف وویمن سے کیا تھا میری تعلیمی قابلیت کی بجائے اس وقت برطانیہ میں ہائر پروفائل کیس زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔

ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ نے برطانوی اخبار کے ردعمل میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار کی جانب سے دی گئی میری تعلیمی قابلیت کے حوالے سے خبر حقیقت پر مبنی نہیں ہے بلکہ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی براڈ کاسٹ جرنلزم میں ڈگری کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ میرے پاس براڈ کاسٹ میڈیا کا ڈپلومہ ہے جو گریمز بائے ادارے سے حاصل کیا تھا انہوں نے کہا کہ مجھے کسی چیز کی وضاحت کی ضرورت نہیں تاہم یہ مسئلہ ذاتی طورپر اٹھا رہی ہوں بیچلر ڈگری جناح کالج آف ویمنز سے حاصل کی تھی بیچلر ڈگری کے بعد 2006ء میں ایک سال پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان براڈ کاسٹ میڈیا میں داخلہ لیا جس کا کوڈ 0506BC34ہے اور یہ ڈپلومہ 30جون 2006ء کو ختم ہوا انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی اخبار کی جانب سے میرے خلاف پروپیگنڈہ ہے اس وقت میری تعلیمی قابلیت پر شکوک وشہبات کی بجائے برطانیہ میں دوسرے کئی اہم سنگین نوعیت کے مسائل ہیں جن کی طرف پاکستانی قوم دیکھ رہی ہے وہ کب حل ہونگے ریحام خان نے کہا کہ میڈیا پردے سے ہٹ کر حقیقت پر مبنی مسائل پر توجہ دے اور نئے پاکستان حاصل کرنے میں پی ٹی آئی کی مدد کرے ۔