راولپنڈی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایان علی کی فوری رہائی کی درخواست مستردکردی،ایک رات اوراڈیالہ جیل میں گزارنا پڑگئی

جمعرات 16 جولائی 2015 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جولائی۔2015ء)راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماڈل ایان علی کی فوری رہائی کی درخواست مستردکردی ،ایک رات اوراڈیالہ جیل میں رہناپڑگیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزمنی لانڈرنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی ہائی کورٹ سے ضمانت منظورہونے کے بعدرہائی کے لئے سیشن جج راولپنڈی بہادرخان سے رابطہ کیاگیا،جنہوں نے معاملے کوجوڈیشل مجسٹریٹ محمدنعیم کوریفرکیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایان علی کی فوری رہائی کی درخواست مستردکرتے ہوئے کہاکہ ایان علی کی رہائی کیلئے ہائی کورٹ کے حکم پراس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے ،ایان علی کے مچلکہ ہائے ضمانت داخل کرنے کیلئے ٹرائیل کورٹ کسٹم کورٹ ہے ،وہ رہائی کے احکامات جاری نہیں کرسکتے ،اس لئے کسٹم عدالت سے جمعرات کی صبح رابطہ کیاجائے ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے رہائی کی درخواست مستردہونے کے بعدماڈل ایان علی کوایک دن مزیدجیل میں گزارناپڑگیااوران کی رہائی کاآج امکان ہے

متعلقہ عنوان :