نواز شریف ،شہباز شریف اور عمران خان سے کئی بار مل چکا ہوں ، آصف علی زرداری سے ایک بار ملاقات کا وقت طے ہوا مگر نماز تراویح کی وجہ سے نہ مل سکا،مولانا طارق جمیل

بدھ 15 جولائی 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور عمران خان سے کئی بار مل چکا ہوں جبکہ آصف علی زرداری سے ایک بار ملاقات کا وقت طے ہوا مگر نماز تراویح کی وجہ سے نہ مل سکا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایاکہ میں نے کبھی کسی حکمران سے ملنے کی استدعا نہیں کی البتہ اگر وہ خواہش کریں تو ضرور ملنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

آصف علی زرداری نے ملنے کیلئے بلایا تھا مگر میری مجبوری یہ تھی کہ وہی وقت نماز تراویح کا تھا اس لئے ملاقات نہ ہوسکی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی ادارے کھنڈر بن چکے ہیں نیا مکان تعمیر کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کھنڈر کی دوبارہ تعمیر بہت مشکل ہوتی ہے فوج کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فوج ایک منظم ادارہ ہے اس لئے ان کے اندر دین کی طلب بھی زیادہ ہے ۔