ترکی ، پاکستانیوں سمیت 150تارکین وطن گرفتار

بدھ 15 جولائی 2015 09:14

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) ترک کوسٹ گارڈز نے ملک کے مغربی ساحل سے یونانی جزیرے لسبوس جانے کی کوشش کرنے والے تقریباً 150 تارکین وطن گرفتار کرلیے۔سرکاری میڈیا کے مطابق، حکام نے خفیہ اطلاع ملنے پر مغربی صوبیکناکیلے کے علاقے ایویکک سے روانہ ہونے والے پاکستان، افغانستان اور شام کے 101 تارکین وطن کو روک لیا۔ زیر حراست لیے جانے والے تارکین وطن کو بعد ازاں جلا وطن کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب، ترک کوسٹ گارڈز نے ایوالک سے لسبوس جانے کی کوشش کرنے والے مزید 48 تارکین وطن کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار تارکین وطن میں یمن، شام، افغانستان، میانمار اور اریٹیریا سیخواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے بعد اٹھار ہ لاکھ متاثرین کو پناہ دینے والا ترکی یورپ میں بہتر زندگی کے خواہاں غیر قانونی تارکین وطن کیلئے اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بن چکا ہے۔غیر قانونی تارکین وطن انسانی سمگلروں کو ہزاروں ڈالرز ادا کر کے چھوٹی کشتیوں کے پر خطر سفر کے ذریعے یورپی ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ رواں سال جون تک 68 ہزار تارکین وطن نے ترکی کے راستے یونانی جزیروں تک پہنچنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :