برطانیہ میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ پاکستانی قیدی پاکستان منتقل

بدھ 15 جولائی 2015 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کے تبادلے کے حوالے سے طے شدہ معاہدے کے تحت برطانیہ میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ عمر قید کے قیدی رضوان علوی کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رضوان علوی کو برطانیہ میں 2004 میں قتل کے جرم میں عمر قید سنائی گئی تھی جس کے بعد پاک برطانیہ کے معاہدے کے تحت وطن واپس لایا گیا گیا تھا جس کے بعد وہ وزارت داخلہ کے اعلی آفیسران کی ملی بھگت سے 2010 میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا اب رضوان علوی کو وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم برطانیہ سے واپس گرفتار کر کے وطن واپس لے آئی ہے اور ملزم کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔