مسلم لیگ(ن) نے کرکٹ اور ہاکی میں سیاسی مداخلت کار فرما کر دونوں کھیلوں کو تباہ کردیا ہے، عمران خان ،شریف برادران ڈیفالٹر ہیں، ڈیفالٹر کو2013ء کے انتخابات لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی،ٹوئٹر پر پیغام

بدھ 15 جولائی 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے کرکٹ اور ہاکی میں سیاسی مداخلت کار فرما کر دونوں کھیلوں کو تباہ کردیا ہے،شریف برادران ڈیفالٹر ہیں اور ڈیفالٹر کو2013ء کے انتخابات لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی کو سیاسی مداخلت نے بتاہ کردیا ہے اور مسلم لیگ(ن) نے کرکٹ اور ہاکی میں سیاسی بھرتیوں سے دونوں کھیلوں کا جنازہ نکال دیا ہے،فوری طور پر کھیلوں کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ2013ء میں نوازشریف کے اثاثہ جات ایک ارب82کروڑ روپے تھے اور الیکشن کمیشن کے مطابق شہبازشریف کے اثاثہ جات 142ملین تھے اور شہباز شریف نے خود بھی تسلیم کیا کہ دسمبر2014ء میں15ارب24کروڑ روپے واپس بھی کئے پھر شریف برادران کے پاس اضافی 3ارب روپے کہاں سے ادا کئے گئے اور پھر ڈیفالٹر کو2013ء کا الیکشن لڑنے کی اجازت کئے گئے اور پھر ڈیفالٹر کو2013ء کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی