پاک آرمی ایوی ایشن نے شمالی علاقہ جات میں پھنسے بیمار کوہ پیما کو بچا لیا ،سلوینین کوہ پیما کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سکردو منتقل کردیا گیا ، حالت بہتر ہے ، آئی ایس پی آر

بدھ 15 جولائی 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے شمالی علاقہ جات میں ایک اور بیمار کوہ پیما کو ریسکو کرلیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلوینین کوہ پیما کیجٹن راک ڈکمین، جو قراقرم مہم کے دوران 6000 میٹر بلندی پر پہنچ کر بیمار ہوگئے تھے، کو آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلوینین کوہ پیما قراقرم مہم پر جانے والی 7 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں اور جب یہ ٹیم 6000 میٹر کی بلندی پر قائم انٹر نیشنل ہائیکنگ اینڈ آلٹی ٹیوڈ کیمپ (ا آئی ایچ ای سی) پر پہنچی تو بہت زیادہ اونچائی کے باعث وہ بیمار ہوگئے۔مذکورہ کوہ پیما کی ٹیم کی جانب سے پاکستان آرمی کو مدد کی درخواست کی گئی جس کا فوری جواب دیتے ہوئے ایک قیمتی جان بچانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹر کو روانہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سلوینین کوہ پیما کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسکردو منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :