امریکی سماجی رہنماء مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سرگرم،نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانیکی اجازت دینے کیلئے خط لکھ دیا

بدھ 15 جولائی 2015 08:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) معروف امریکی سماجی راہنماء جیسی جیکشن نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے اور انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانیکی اجازت دینے کیلئے نواز شریف کو خط لکھ دیا‘ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ختاری میں مداخت نہیں کررہا انسانی بنیادوں پراپیل کررہاہوں امریکی سماجی کارکن جیسی جیکسن نے وزیراعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جب آپ اور آپ کے بھائی جیل میں تھے توامریکن کمیونٹی نے مجھے آپ اور آپ کے بھائی کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی اور اس مشکل وقت میں آپ کے بھائی سے شکاگومیں ملا تھا۔

مجھے اس وقت آپ کی مددکرکے خوشی ہوئی تھی اور اب میں اس جذبے کے ساتھ آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ جنرل پرویز مشرف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جائے خط میں جیسی جیکسن نے کہاکہ میں اس اہم مسئلے پر آپ سے بات چیت کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے کو تیارہوں مجھے صبا پرویز مشرف نے ان کی صحت کے بارے میں بتایا جس پر ہم سب کو تشویش ہے انہوں نے کہا کہپاکستان کا دوست ہونے کیناطے ہر وقت پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی خودمختاری پر مداخلت نہیں کررہے پرویز مشرف کی طبی رپورٹس دیکھی ہیں رپورٹس کے مطابق انہیں بیرون ملک علاج کی فوری ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ صدر اوبامہ سے رابطہ کرکے پرویز مشرف کو بیرون ملک لانے کیلئے کردار اداکرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :