جنرل راحیل شریف سے ارجنٹائن کے سفیر کی ملاقات ، پاک ارجنٹائن تعلقات وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 15 جولائی 2015 08:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ارجنٹائن کے سفیر کی راولپنڈی میں ملاقات ، پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے سفیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا ، ملاقات میں پاک ارجنٹائن تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سفیر نے سانحہ نلتر کی جاری تحقیقات پر آرمی کی تحقیقات کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ارجنٹائن کے سفیر روڈ لفو جے مارٹن سے ملااقت کی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان ملاقات جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ارجنٹائن کے سفیر روڈ لفو جے مارٹن نے سانحہ نلتر کی تحقیقات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جاری تحقیقات کو خوب سراہا اور سانحہ نلتر کے بعد پاکستان کے بھرپور تعاون پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ سانحہ نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں کئی ممالک کے سفراء جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ارجنٹائن کے انجہانی سفیر بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :