چیئرمین نیب نے وزیراعظم کیخلاف کرپشن تحقیقات روک دی ، وزیراعظم کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے ، نیب ذرائع

بدھ 15 جولائی 2015 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) نیب نے وزیراعظم نواز شریف کیخلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم شریف خاندان کے دیگر افراد کیخلاف تحقیقات جاری رکھی جائینگی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کیخلاف تحقیقات آئین کے تحت استثنیٰ کے باعث روکی گئی ہیں آئین کے تحت کوئی بھی ادارہ مجرمانہ تحقیقات وزیراعظم ، صدر اور گورنر کیخلاف نہیں کرسکتا تاہم جب عہدے سے ریٹائرڈ ہوگا یا عہدہ خالی کرے گا اس وقت تحقیقات دوبارہ شروع ہوجائنیگی اس استثنیٰ بارے عدالت عظمیٰ میں متعدد فیصلے کرچکی ہے ۔

نیب ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کیخلاف متعدد الزامات جن میں کرپشن ، منی لانڈرنگ ، اقربا پروری ، قرضہ معاف کرانا ، من پسند افراد کی تعیناتیاں وغیرہ شامل ہیں کیخلاف نیب تحقیقات کررہاہے نیب کے قانونی ماہرین نے تحقیقاتی افسران کو آئینی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث وزیراعظم کیخلاف تحقیقات روکی جائیں قانونی ماہرین کی آراء کے نتیجہ میں چیئرمین سینٹ نے وزیراعظم کیخلاف کرپشن تحقیقات کو روکنے کی ہدایات کردی ہیں ۔