الطاف حسین کیخلاف ملک بھر میں سینکڑوں مقدمات درج

بدھ 15 جولائی 2015 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جولائی۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی متنازعہ تقریر پر ملک بھر میں سینکڑوں مقدمات درج کرلئے گئے الطاف حسین نے پیر کے روز اشتعال انگیز تقریر کی جس کے بعد ملک بھر کے مختلف تھانوں میں شہریوں نے الطاف حسین کیخلاف درخواستیں دیں جس پر اسلام آباد ، راولپنڈی ، کراچی ، لاہور ، پشاور ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، گجرات ،ملتان ، حیدر آباد سمیت الطاف حسین کیخلاف سینکڑوں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو ، شہزاد ٹاؤن ، آبپارہ راولپنڈی کے مختلف تھانوں ،مالاکنڈ کے تھانہ سخا کوٹ ، بٹ خیلہ اور سٹی مردان پشاور اور لاہور کے مختلف تھانوں ، لورالائی ، رحیم یار خان ، بہاولپور ، کوئٹہ ، کراچی اور حیدر آباد ، بہاولنگر ، بہاولپور ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ایبٹ آباد میں بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں الطاف حسین کیخلاف درج مقدمات میں لوگوں کو ورغلانے دہشتگردی اور غداری کی دفعات شامل ہیں ۔