بھارت، 21 جولائی کو پاکستانی سفارتخانہ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام ، حریت قیادت کو شرکت کی دعوت

منگل 14 جولائی 2015 08:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) بھارت میں پاکستانی سفارتخانہ میں 21 جولائی کو خصوصی عید ملن پارٹی کا اہتمام ہو گا جس میں شرکت کے لئے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، پروفیسر عبدالغنی بٹ ، بلال غنی لون ، نعیم احمد خان ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم انجینئر ہلال احمد وار ۔ ظفر اکبر بٹ ، یاسمین راجہ اور جاوید احمد میر سمیت بیشتر حریت لیڈروں ، سول سوسائٹی سے وابستہ کارکن اور کئی کشمیری صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عید ملن کے حاشیے پر پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط اور ان کے نائب کشمیری مزاحمتی لیڈر شپ کے ساتھ اہم تبادلہ خیال کریں گے جس کے دورنا مودی ، نواز ملاقات میں لئے گئے فیصلوں اور دونوں ملکوں کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے ساتھ ساتھ کشمیری مزاحمتی لیڈر شپ کے مابین جامع اتحاد کے ۔

(جاری ہے)

حوالے سے ہوئی پیشرفت کو بھی زیر غور لائے جانے کا امکان ہے ۔مزاحمتی خیمے کے ذرائع نے مجوزہ عید ملن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس حوالے سے فون کر کے مطلع کیا گیا جبکہ باضابطہ دعوت نامے بھی ارسال کئے گئے ۔ واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنے یہاں 4 جولائی کو منعقدہ ہونے والی افطار پارٹی سبھی معزز مدعوئین کو دعوت نامے ارسال کرنیکے باوجود آخری وقت پر ملتوی کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :