بلاول بھٹو کو سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا تھا ، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،چیئرمین پی پی کی کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوئی

منگل 14 جولائی 2015 08:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء)وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ہونے والے سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔بلاول بھٹو زرداری کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا تھا تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی کی کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس مین بلاول بھٹو کی شرکت کیلئے خواہش ظاہرکی لیکن اس کے باوجود بلاول بھٹو کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کو اجلاس میں شرکت سے روکنے کاجوازیہ پیش کیا گیا کہ پارٹی چیئرمین کے پاس ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کا مینڈیٹ نہیں۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے پہلے 2 گھنٹے 32منٹ تک جاری رہنے والا ایک اور اجلاس ہواجس میں کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز،گورنرسندھ، وزیراعلیٰ اور بلاول بھٹو نے شرکت کی۔بلاول بھٹو کی کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات بھی پہلے سے طے نہ تھی۔