آل پاکستان مسلم لیگ نے اسٹیبلشمنٹ سے مد د مانگ لی،مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان کو متحدہ مسلم لیگ میں شامل کرا نے کے لئے کردار ادا کیاجا ئے ،تما م مسلم لیگی دھڑے ایک پلیٹ فا رم پر اکھٹے ہو جائیں اور اسٹیبلشمنٹ کی مد د کا تاثر مل جائے تو حکمران جماعت اور پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکا ن نئی پارٹی میں شمولیت کر سکتے ہیں،ڈاکٹر امجد

منگل 14 جولائی 2015 08:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل) نے سابق صدر پرویز مشرف کی قیادت میں اقتدار کے حصول لیئے اسٹیبلشمنٹ سے مد د مانگ لی اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے اسٹیبلشمنٹ سے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان کو متحدہ مسلم لیگ میں شمولیت دلوانے کی خواہش کا اظہار کیا تا کہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالی جا سکے میڈیا رپورٹس کے مطا بق انہوں نے کہا کہ اگر تما م مسلم لیگی دھڑے ایک پلیٹ فا رم پر اکھٹے ہو جائیں اور اسٹیبلشمنٹ کی مد د کا تاثر مل جائے تو حکمران جماعت اور پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکا ن نئی پارٹی میں شمولیت کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حا لیہ دنوں میں جن سیاستدانوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کی ہے انہوں نے عمران خان سے محبت کی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے کی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کی مد د حاصل ہے اور پی ٹی آئی جلد یا کچھ عرصے بعد اقتدار میں آجائے گی انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اے پی ایم ایل این اور دیگر دھڑوں کی متحدہ مسلم لیگ کی خواہش کی قدراس وقت تک نہیں ہے جب تک و ہ کسی اہم حکمران جماعت کے رہنما کی سپورٹ حاصل نہیں کر لیتے اے پی ایم ایل کے لیڈر نے بتایا کہ مسلم لیگ دھڑوں کو اکھٹا کرنے کے لئیے ابھی تک ایک اجلاس بھی نہیں بلایا جاسکا اور صر ف انفرادی طور پر لوگو ں کے درمیان مسلم لیگ کو بنانے کے لئے رابطے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عید کے بعد مسلم لیگی دھڑوں کے متحد ہونے کے حوالے سے ان تمام رپوٹس کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا امکان نظر نہیں آتا جب ان سے مسلم لیگ( ق ) کے مسلم لیگ میں ضم ہو نے کے بار ے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے یہ دعوٰی کیا کہ اگر پی ایم ایل ( ق) کی اعلیٰ قیادت کو پنجاب کی حکمرانی دی جاتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن وہ ڈیرہ غازی خان سے کھو سہ برادران کو بھی دیکھ رہے۔

اگرچہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے اپنے ساتھیوں کی جانب سے مسلم لیگ کو متحد ہونے کے حوالے سے کسی بھی را بطے کرنے کی تردید کی گئی ہے تاہم اے پی ایم ایل کے رہنما کا کہنا ہے کہ وہ ان سے رابطے میں ہیں انہوں نے یہ بھی دعویٰ بھی کیا کہ اے پی ایم ایل پی ایم ایل فنکشنل کے سر براہ پیر پگاڑو،سردار ذوالفقار کھوسہ، اور انکے صاحبزادے ، غوث علی شاہ ، اور جونیجو گروپ کے حامد ناصر چٹھہ سے بھی مسلم لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کے حوالے سے رابطے میں ہیں ۔