سکاٹ لینڈ یارڈ کی الطاف حسین کی مبینہ نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات، نفرت انگیزتقریر کرنے والے شخص کا نام فی الحال ظاہر نہیں کر رہے،تفتیش مکمل ہونے پر یہ معاملہ پراسیکیوشن کے سپرد کیا جائے گا، برطانوی پولیس افسر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 14 جولائی 2015 08:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی مبینہ نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات شروع کر دیں، تحقیقات میٹروپولیٹن پولیس کے اعلیٰ افسران کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو برطانوی پولیس سکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک آفیسر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11مارچ کو پاکستان میں کی گئی مبینہ نفرت انگریز تقریر سے ہمیں آگاہ کیا گیا، جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، معاملہ میٹروپولیٹن پولیس کے اعلیٰ عہدیدار دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے پر یہ معاملہ پراسیکیوشن کے سپرد کیا جائے گا،ہم مبینہ نفرت انگیزتقریر کرنے والے شخص کا نام فی الحال ظاہر نہیں کر رہے۔