دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے‘ اخری دہشت گرد کے خاتمے تک ضرب غضب جاری رہے گا،آرمی چیف

منگل 14 جولائی 2015 08:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14 جولائی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے‘ اخری دہشت گرد کے خاتمے تک ضرب غضب جاری رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز کور ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اس موقع پر جنرل راحیل شریف کو پیشہ وارانہ معاملات اور آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن سے ہالات میں ت بدیلی آئی ہے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ہم ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور آخر دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے سہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :