پانچ نمایاں خصوصیات نے پاکستانی پولیس کو دنیا بھر میں منفرد مقام دلوادیا ،پنجاب پولیس جعلی پولیس مقابلوں، دوران حراست ملزمان پر تشد د اور قتل میں نمایاں ، وفاقی پولیس جعلی ناکوں اور جعلی پولیس بن کر ازخود شہریوں کو لوٹنے میں کمال مہارت رکھتی ہے ،خیبر پختونخوا پولیس منشیات فروشی ،اسلحہ کی اسمگلنگ میں پہلے نمبر پر جبکہ سندھ پولیس ڈکیتی ،سرکاری حکام کو تحفظ فراہم کرنے میں ثانی نہیں رکھتی ،بلوچستان پولیس بیرونی سازشوں کے باعث ڈرنے کی اہلیت زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ گلگت بلتستان پولیس مہمان نوازبتائی گئی ہے

پیر 13 جولائی 2015 08:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) پاکستان کے چارصوبوں اور گلگت بلتستان سمیت ملک میں خدمات سرانجام دینے والی پولیس کی پانچ نمایاں خصوصیات نے دنیا بھر میں ایسے منفرد مقام دلوادیا ہے ،پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی پولیس جعلی پولیس مقابلوں، دوران حراست ملزمان پر تشد د اور قتل میں نمایاں ، وفاقی پولیس جعلی ناکوں اور جعلی پولیس بن کر ازخود شہریوں کو لوٹنے میں کمال مہارت رکھتی ہے ،خیبر پختونخوا پولیس منشیات فروشی ،اسلحہ کی اسمگلنگ میں پہلے نمبر پر جبکہ سندھ پولیس کا کمال ہے کہ وہ ڈکیتی ،سرکاری حکام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ،بلوچستان پولیس بیرونی سازشوں کے باعث ڈرنے کی اہلیت زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ گلگت بلتستان پولیس گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کیے گئے سروے کے مطابق مہمان نوازبتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے رپورٹ سے خبر رساں ادارے کو حاصل ہونے والی معلومات میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران پاکستان کے تمام صوبوں میں کام کرنے والی پولیس چاہیے اس کی وردی کوئی بھی ہو کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے ،رشوت میں اضافہ سمیت ناانصافی اور ازخود بدلالینے کے روجحان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث افغانستان ،ایران ،انڈیا،چائینہ سے اشیاء کی اسمگلنگ میں بھی اس عرصے کے دوران اضافہ ہواتاہم رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان بھر کی پولیس کارکردگی کو دیکھاجائے تو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ انصاف کی فراہمی ،رشوت اورتشدد کے واقعات میں کمی بھی ہوئی ہے تاہم ایسے نچلی سطح تک منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جائے ۔

دنیا بھر کی پولیس کو اگر دیکھا جائے تو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ پولیس وردی کا احترام کرتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی ،انصاف کے بول بالاکے لیے سرکاری سطح کے علاوہ بھی کوششیں کرتی ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صوبہ گلگت بلتستان کے علاوہ کسی صوبہ میں ایسا عمل دیکھنے میں نہیں آیا جس کے تحت کسی بھی صوبے کی پولیس کو اس اعزاز سے نوازا جاسکے کہ وہ غیر جانبدارانہ طورپر کام کررہی ہے ۔