ایان علی نے ایک سال کے دوران کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے 44 غیر ملکی سفر کئے

پیر 13 جولائی 2015 08:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) ماڈل ایان علی نے ایک سال کے دوران کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے 44 مرتبہ بیرون ملک سفر کیا تاہم بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے پہلے ہی سفر کے دوران ہی گرفتار کر لی گئی ۔ ایک رپورٹ اور ایف آئی اے کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایان علی نے 41 مرتبہ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 3 مرتبہ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے سفر کیا ۔

(جاری ہے)

یہ سفر ایمریٹس ایئرلائنز ،تھائی ایئر ، کیتھے پیسفک ، ملائشین ایئرلائنز ، ترکش ایئرلائنز ، سری لنکن ایئرلائنز میں کیا جبکہ ایک ہی سیریل کے 3 مختلف پاسپورٹس استعمال کئے گئے ۔ جبکہ خربرو ماڈل ایان علی نے متعدد اعزازات بھی حاصل کر رکھے ہیں ۔ 2009 میں انہوں نے امریکی قونصلیٹ جنرل میں یوم خواتین کے موقع پر ہونے والے پروگرام میں بہترین خاتون ماڈل کا اعزاز ، 2010 میں لکس ایوارڈ میں بہترین ابھرتی ہوئی خاتون ماڈل ، 2011 میں پھر لکس ایوارڈ ، 2012 میں لکس اور میڈیا ایوارڈ کے علاوہ بیوٹی ایوارڈز ، مس فوٹو جینک ایوارڈز اور 2014 میں پاکستان میڈیا ایوارڈز میں سال کی خوبصورت بہترین خاتون کا انعام بھی حاصل کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :