صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وفاقی وزراء کے دفاتر میں شعبہ اردو قائم کرنے کا فیصلہ

پیر 13 جولائی 2015 08:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اردو کے نفاذ بارے جواب جمع کروانے کے بعد صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وفاقی وزراء کے دفاتر میں شعبہ اردو قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو عیدالفطر کے بعد سے کام شروع کر دے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ شعبہ اردو صدر مملکت ، وزیر اعظم سمیت وفاقی وزراء کو اردو میں تقاریر تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا ۔ جس کے بعد صدر سمیت تمام حکومتی شخصیات اردو میں تقریر کر سکیں گی ۔ شعبہ اردو کے لئے مقتدر قومی زبان کی بھی معاونت حاصل کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :