تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی دھرنے کے دوران دی جانے والی تنخواہیں 27 جولائی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں واپس کریں گے

پیر 13 جولائی 2015 08:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء)تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی دھرنے کے دوران غیر حاضری کے باوجود دی جانے والی تنخواہوں کی واپسی 27 جولائی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے اپنی تنخواہیں عمران خان کے پاس جمع کرونا شروع کر دی ہیں جب سب تنخواہیں جمع ہو جائیں گی تو عمران خان اپنے ہاتھوں سے 27 جولائی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنخواہیں جمع کروا دیں گے