الطاف حسین کا پارٹی چھو ڑ کر جا نے والے عہدیداران کے حوالے سے تحقیقات شروع کر نے کا فیصلہ

پیر 13 جولائی 2015 08:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جولائی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے ایسے کارکنان اور عہدیداران کے حوالے سے تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ان کو چھوڑ کر جا سکتے ہیں یا ان کے لئے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ الطاف حسین نے اپنے قریبی ساتھیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی میں موجود ایسے عناصر کا پتہ لگائیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں پارٹی کو چھوڑ کر مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں ایسے عہدیداران اور پارٹی کارکنان کی فہرست تیار کر کے انکو بجھوا ئی جائے ایسے لوگوں کے خلاف سوچ و بچار کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔