بھارتی فضائیہ پنجاب میں اواکس بیس قائم کرے گی ،بھارتی اخبارکا دعویٰ

اتوار 12 جولائی 2015 09:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء )ا بھارتی فضائیہ پنجاب میں اواکس بیس قائم کرے گی۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ایئر فورس (آئی اے ایف) بٹنڈا قریب بھیشیانہ میں ائیربورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس طیاروں کو آپریٹ کرنے لئے بیس قائم کر رہی ہے جو کہ بیس آگرہ کے بعد فضائیہ کا دوسرا بڑا اواکس بیس ہوگا جو اے 50اواکس کا مرکز ہے جہاں اسرائیلی فالکن نظام کے ساتھ روسی ہیوی لفٹر طیارے بھی شامل ہوں گے۔

بھارتی فضائیہ تین اے ففٹی آپریٹ کرے گی جب کہ دو آئندہ برس شامل ہو جائیں گے۔ بھیشیانہ میں اواکس آپریشن کو تکنیکی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔اس کے سربراہ حال ہی میں ڈی آرڈی او کے مقرر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایس کرسٹوفر بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ائیر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم(اواکس)کا یہ بیس بھارتی دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔

بنگلورو میں ڈی آر ڈی او کے قائم مرکز برائے ائیربورن سسٹم (کیبز) نے ایسے تین نظام تیار کیے ہیں جن میں سے ایک برازیلین ایمبرائر پر قائم کیا گیا دوسرا بھیشیانہ میں اور تیسر ا بنگلورو کے مقام پر قائم ہو گا۔ پاکستان کے پاس سویڈن کے تیار کردہ چار ساب طیارے اواکس نظام سے لیس ہیں جب کہ چین کے پاس بارہ اواکس طیارے ہیں۔ ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول ( اواکس (AEW&C) نظام طویل حدود میں طیاروں ، بحری جہازوں اور گاڑیوں کا سراغ لگانے ،کنٹرول اور کمانڈ انجام دینے کے لئے ڈیزائن کیا ایک ہوائی ریڈارنظام ہے۔ ملک کی فضائی نگرانی کا عمل اس سے انجام دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :