افتخار چوہدری کاعمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کردیا،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اتوار 12 جولائی 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء)عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی طرف سے بیس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روزسماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماتحت عدالت کے فیصلہ پر ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے.عدالت نے عمران خان کے وکیل سے ہائی کورٹ کا حکم مانگ لیا ہے. ۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کو فاضل عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر پانچ سو روپے جرمانہ کیا تھا. بعد ازاں عمران خان کے وکیل نے ہائی کورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کیا۔جس کے بعدسماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔