35پنکچر ڈھونڈنے والوں کو عقل آتی ہے نہ موت ، عمران خان طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں ، قوم بتائے کہ عمران پاکستان کے دشمن ہیں یا عابد شیر علی؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا، اب ایشین ٹائیگر بنائینگے ،2017ء کے اختتام تک فیصل آباد بھر میں پانی کی فراہمی کویقینی بنائیں گے؛میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 جولائی 2015 09:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ35پنکچر ڈھونڈنے والوں کو عقل آتی ہے نہ موت ، عمران خان طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں قوم بتائے کہ وہ پاکستان کے دشمن ہیں یا عابد شیر علی ؟ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، اب ایشین ٹائیگر بنائینگے اور 2017ء کے اختتام تک فیصل آباد بھر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، بھارت کو جو پیغام پہنچانا تھا واضح اور زور دار انداز میں پہنچا دیا گیا تنقید جائز نہیں ۔

ہفتہ کے روز وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر نے فیصل آباد میں میڈیا کے نمائندوں گے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ فیصل آباد کے لوگوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ لگا دیا ہے ، پانی کے منصوبے سے شہر کو دو کروڑ گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ لگایا دیا ہے ، 2017کے اختتام سے پہلے فیصل آباد میں میٹھے پانی کی فراہمی یقینی بنائینگے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبے سے شہر کو دو کروڑ گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا۔چھ ارب کے منصوبے سے تین کروڑ گیلن اضافی پانی فیصل آباد کو ملے گا۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ تھر میں لوگ مر رہے ہیں جبکہ کے پی کے میں بھی پینے کا پانی نہیں تاہم ہم پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں جلد سولر پاور منصوبہ شروع کرینگے،اٹھائیس میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ 72ملین ڈالر میں لگے گا،ایک ارب روپے کی مشینر ی ہم سسٹم میں لائے ہیں۔

وزیر مملکت پانی و بجلی نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، 35پنکچر کی بات کرنے والوں کو عقل ہے نہ موت ، یہ لوگ صرف تنقید کرنا جانتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہبا زشریف ویژن کا نام ہے ، وزیر اعلی پنجاب نے اپنانام خادم اعلی رکھا ہے ، ان کا مشن لوگوں کی خدمت ہے ان کا نام تبدیل کرنے والے سن لیں انہوں نے اپنا نام خادم اعلیٰ رکھا ہوا ہے اس لئے تینوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی چاہیے کہ وہ شہباز شریف کے نقشے قدم پر چلیں اور ان کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی عوام کی خ دمت کریں اور اپنے صوبوں کی عوام کو سہولیات فراہم کیں جبکہ حقیقت میں تھر میں لوگ مررہے ہیں اور خیبر پختونخوا میں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے ہر لمحہ طالبان سے مذاکرات کی بات کی ہے اب قوم خود ہی فیصلہ کرے عمران خان پاکستان کا دشمن ہے یا عابد شیر علی ؟ انہوں نے مزید کہا کہک پاکستان کی موجودہ قیادت نے ترقی کی راہ پر چلا دیا ہے اور اب جلد ایشین ٹائیگ بنائے گے اور ملک کو خوشحالی کی طرف لائینگے ۔