شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، نو دہشت گرد ہلاک، چار سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے

اتوار 12 جولائی 2015 09:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جولائی۔2015ء) شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں نو دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں چار سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی طرف سے سرچ آپریشن لدھا علاقے میں کیا گیا ۔سکیورٹی فورسز نے نو شدت پسندہلاک کردئیے جبکہ دہشت گردوں کی کارروائی میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے چار 4 جوان شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو بنوں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔