پاک بھارت وزرائے اعظم میں دلچسپ جملوں اور مسکراہٹوں کا تبادلہ،آپ نے لباس اچھا زیب تن کیا،نواز شریف،آپکے ہر لباس سے متاثر ہوں ،نریندر مودی، وزیر اعظم نواز شریف پْراعتماد، نریندر مودی کا انداز معذرت خواہانہ

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:29

اوفا،روس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء)پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں دلچسپ جملوں اورمسکراہٹوں کا تبادلہ،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لباس کی تعریف کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کیلئے روس کے شہر اوفا میں کانگریس ہال میں پہنچے جہاں نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا،وزیر اعظم نواز شریف نے مصافحہ کرتے ہوئے نریندر مودی سے کہا کہ آپ نے لباس اچھا زیب تن کیا ہوا ہے جس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب سے کہا کہ میں آپ کے ہر لباس سے ہمیشہ متاثر رہا ہوں جس پر دونوں رہنماء مسکراتے رہے۔

روس کے شہر اوفا میں ملاقات کے دوران وزیبظم میاں محمد نواز شریف پْراعتماد تھے لیکن پاکستان کے خلاف نفرت کے جذبات رکھنے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کچھ معذرت خواہانہ انداز میں نظر آئے رسم دنیا بھی تھا،موقع بھی تھا اور دستور بھی،جس ملاقات پر دنیا بھر کی نظریں لگی تھیں،پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان وہ ملاقات روس میں ہو گئی۔

(جاری ہے)

اوفا کے کانگریس ہال میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی وزیر اعظم نواز شریف کے منتظر تھے۔وزیر اعظم نواز شریف کی چال میں خود اعتمادی عیاں تھی جب کہ ہاتھ ملاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کے چہرے پر اعتماد کی کمی تھی،بلکہ انداز کچھ معذرت خواہانہ تھا۔بجھی بجھی مسکراہٹ میں پاکستان کیخلاف دیے گئے بیانات کی شرمندگی چھپانے کی کوشش کی جار ہی تھی۔چہرے پر وہ گرم جوشی بھی دکھائی نہ تھی جو وزیر اعظم نواز شریف سے ستائیس مئی کو نئی دلی میں اپنی حلف برادری کے موقع پر مصافحہ کرتے ہوئے تھی۔ بھارتی وزیراعظم کے چہرے پر وہ کھلکھلاہٹ بھی نظر نہ آئی جو ستائیس نومبر 2014کو نیپال کے درالحکومت کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران وزیرا وعظم نواز شریف سے مصافحہ کرتے ہوئے نظر آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :