بھارت اقتصادی راہداری ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے، اسحاق ڈار ،پا کستانی فورسز بارڈرز پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں ، پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سینیٹ میں ا ظہا ر خیال

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز بارڈرز پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں اور بھارتی جارحیت کو وزارت خارجہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر بھی اٹھایا جاتا ہے حقیقت میں بھارت کو پاکستان میں اقتصادی راہداری ہضم نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹر سسی پلیجو کے توجہ مبذول نوٹس کے سوال کے جواب میں کیا انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے سینٹ میں اس حوالے سے جواب دے رہا ہوں کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ اور امن کے تعلقات چاہتا ہے کیونکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا جائے پاکستان ایک نیوکلیئر اور تین افواج رکھنے والی طاقت ہے بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈریز پر جو بھی جارحیت ہوتی ہے پاک فورسز اس کا منہ توڑ جواب دیتی ہیں لیکن حقیقت میں بھارت سے پاکستان میں اقتصادی رہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا اور بھارت نے چائنہ میں بھی جا کر گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے لیکن چین نے بھارت کو لال جھنڈی کھائی اور اس کی نفی کی ۔