پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات مثبت پیشرفت ہے، سرتاج عزیز، ملاقات میں دیرینہ مسائل پربات چیت جاری رکھنے ،عوامی رابطوں کے فروغ اورغلطی سے سرحدپارکرنے والوں کو15روزمیں رہاکرنے پراتفاق کیاگیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 09:27

اوفا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جولائی۔2015ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کومثبت قراردیتے ہوئے کہاکہ وزراء اعظم کی ملاقات میں دیرینہ مسائل پربات چیت جاری رکھنے ،عوامی رابطوں کے فروغ اورغلطی سے سرحدپارکرنے والوں کو15روزمیں رہاکرنے پراتفاق کیاگیا،اوفاسے جاری بیان میں سرتاج عزیزنے کہاکہ پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات مثبت رہی ،ملاقات میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان کشمیرسمیت متنازعہ اورحل طلب مسائل پرگفتگوکی گئی ،ملاقات میں دونوں وزراء اعظم نے دیرینہ مسائل پربات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں کے درمیان عوامی رابطوں کے فروغ پربھی اتفاق کیاگیااوراس بات پربھی اتفاق ہواکہ غلطی سے سرحدپارکرنے والوں کودونوں ممالک 15روزکے اندررہاکریں گے

متعلقہ عنوان :